جڑواں شہروں اسلام آباداورراولپنڈی میں میٹروبس سروس آج بھی معطل رہی
جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی کےدرمیان میٹرو کا سفر شروع ہوئے ابھی ایک سال ہی گزراتھا کہ مظاہرین نے رواں دواں میٹرو بس کا پیہہ روک دیا راولپنڈی سے اسلام آباد کے ریڈ زون کارخ کرنےوالےمظاہرین نے جناح ایونیو سے گزرتے ہوئے میٹرو کےاسٹیشن پردھاوا بول دیا، جنگلے کوتوڑتےہوئے اسٹیشن کےاندرداخل ہوگئے اورتوڑ پھوڑ کی میٹرو بس سروس کی بندش کو چار دن ہوچکے ہیں،شہریوں کی مشکلات ہراگلے روز بڑھتی جارہی ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت معاملہ حل کر کے میٹرو بس سروس بحال کرے،، دوسری جانب ریڈ زون کے علاقے میں موبائل فون سروس بند ہے جبکہ گرد و نواح کے علاقے میں بھی سنگلنز بند کر دیئے گئے ہیں