میکسیکن سینیٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاجی بینرز آویزاں کر دیے
ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن مہم کے دوران کہا تھا کہ جنوبی امریکی ممالک کے لوگوں کو امریکی ویزے جاری کرتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے ، ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کرنے کی بات بھی کی تھی ، ٹرمپ کے میکسیکو مخالف بیانات کے بعد عوام میں ان کیخلاف غم وغصہ پایا جاتا تھا ، میکسیکن سینیٹرز نے عوامی دباؤ کے بعد پارلیمنٹ کے باہر ٹرمپ مخالف بینرز آویزاں کر دیے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ اب تک امریکی صدارتی امیدواروں کیلیے ہونیوالی ووٹنگ میں ری پبلکن پارٹی کے فرنٹ رنر ہیں جو تیرہ ریاستوں سے کامیاب ہو چکے ہیں