پاکستان کرکٹ بورڈ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا, ایک دو روزمیں اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی کوپیش کرے گی
پی سی بی ہیڈ کواٹرزلاہور میں دو روز سے جاری فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ کمیٹی نے اپنی کاروائی مکمل کرلی، تحقیقاتی کمیٹی نے ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے ٹیلیفون پران کا موقف لیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی سے پینتالیس منٹ بات ہوئی، تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے ہیڈ کوچ وقار یونس، ٹیم مینجر انتخاب عالم نے بھی اپنی رپورٹس پیش کیں۔ جبکہ کمیٹی نے سابق کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی سے بھی انکا موقف لیا، تحقیقاتی کمیٹی چیرمین پی سی بی کو ایک دو روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔