worldT20کاپہلاسیمی فائنل آج نئی دلی کےفیروزشاہ کوٹلہ میدان میں کھیلا جائےگا
نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل تک پہنچنے کیلیے چار میچز جیتے اور وہ گروپ سٹیج میں ناقابل شکست رہے،،انگلینڈ تین میچز جیتے ایک ہارا اور وہ گروپ اے میں دوسرے نمبرپر رہا انگلینڈ نے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو چھہ وکٹوں سے شکست دی تھی ،،اگر مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان تیرہ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں انگلینڈ آٹھ میچز جیتا جبکہ کیویز کے حصے میں چار کامیابیاں آئیں ،،ایک میچ بے نتیجہ رہا کیویز کی موجودہ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی اور فارم جبکہ انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف مجموعی پرفارمنس کو مد نظر رکھتے ہوئے کرکٹ پنڈت آج ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں