کیسا لگے گا جب پاؤں پر چمکے گا سونا، اب آپ بھی سونے کے بنے شوز پہن سکتے ہیں۔

اطالوی ڈیزائنر کے مطابق جوتے کے جوڑے پر خالص چوبیس قیراط سونا لگایا گیا ہے اور خریدنے والے کو یہ جوتے ان کے گھر پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھجوائے جائیں گے، جب کہ ایک جوڑے کی قیمت کم ازکم ستائیس لاکھ روپے ہے، یہ جوتا مرد حضرات کے لیے بنایا گیا ہے اور اس سال کے آخر میں یہ ڈیزائنر خواتین کے لیے سونے کا جوتا تیار کریں گے، جوتے کو بنانے میں کئی ماہ کی محنت کی گئی۔