میکسیکو کی ریاست کے اٹارنی جنرل کو منشیات فروشوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

میکسیکو کی ریاست نیارت کے اٹارنی جنرل کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے سان ڈیگو سے گرفتار کر لیا،پنتالیس سالہ ایڈگرویٹیا پرمنشیات فروش گروہ کی معاونت کرنے کا الزام تھا ، اٹارنی جنرل سے تفتیش جاری ہے،، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید شریک ملزمان کی تلاش میں ہیں ، ایف بی آئی حکام کے مطابق ایڈگرنے منشیات فروشوں کو ورادات کا تمام منصوبہ مہیا کیا ، اور انھیں بیرون ملک جانے میں مدد دی۔ حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں