دنیا کا چکر لگانے کے بعد آئی سی سی چیمپینزٹرافی کراچی میں ایدھی ہوم کھارادر پہنچ گئی۔

آئی سی سی چیمپئنر ٹرافی دنیا کے دیگر ممالک کا چکر لگانے کے بعد کراچی میں ایدھی ہوم کھارادر پہنچی جہاں شاہد آفریدی ٹرافی کے استقبال کیلئے موجود تھے، آئی سی سی آفیشلز نے عبدالستارایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا، کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی
شاہد آفریدی نے بلقیس ایدھی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر شاہد آفریدی ایدھی ہوم میں موجود بچوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ایدھی ہوم آکر بہت خوشی ہوئی، ایدھی فاونڈیشن پاکستان پر احسان ہے، ایدھی صاحب نےانسانیت کی بہت خدمت کی، ایدھی صاحب کا مشن جاری رہناچاہیے
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں وقت لگے گا، بین الاقوامی ٹیمیں ضرورپاکستان آئیں گی،،، پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے، ، بھارتی کرکٹ بورڈ کو نہیں بھارتی حکومت کوپاکستان سے کرکٹ میں مسائل ہیں ، پاک بھارت میچ میں بھارتی حکومت روڑے اٹکاتی ہے
میڈیا سے گفتگو میں فیصل ایدھی کہنا تھا کہ آئی آئی سی چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی ایدھی ہوم میں ہونے کی خوشی ہے