بھارت میں انتہا پسند حکومت آنے کے بعد مسلمانوں کیلئے زمین تنگ پڑ گئی
مودی سرکار کے آتے ہی ایک بار پھر مسلمانوں کیلئے بھارت کی زمین تنگ کر دی گئی ،، آئے روز مسلمانوں کے قتل و غارت اور زیادتیوں کے واقعات پیش آنے لگے ،،ایک طرف تو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہا پسند حکومت ظلم ڈھائے ہوئے ہے ، تو دوسری طرف بھارت کے مختلف شہروں میں بھی مسلمانوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں دراصل جمہوریت نام کی کوئی چیز بچی ہی نہیں ،،
یہ فوٹیج ہے اتر پردیش کے شہر میروت کی ۔۔۔ جہاں کمیونٹی پارک میں رہائش پزیر مسلمان فیملی کو انتہا پسند ہندو سرعام مار رہے ہیں ،، ان کے ساتھ چھوٹے بچوں کو بھی سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،، اور انہیں علاقے سے نکلنے کیلئے دھمکایا جا رہا ہے،جبکہ ایک خاتون مسلمان خاتون کی چادر بھی اتارنے کی کوشش کرتی ہے ،، جبکہ چھوٹی بچیاں خوف سے سھمی نظر آتی ہیں ،، تمام ماجرہ پولیس کی سرپرستی میں ہو رہا ہے جو کھڑی ہو کر مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنتے دیکھ رہی ہے،،
مونٹاج ۔۔