سندھ میں میٹرک امتحانات مذاق بن کر رہ گئے ، تیسرے روز بھی نقل کا بازار گرم رہا
محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک امتحانات کو انتہائی آسان بنا دیا ۔۔ صوبے بھر میں ہونے والے میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی معاملات جوں کے توں ہی رہے ۔۔ نقل مافیا کا راج ، جبکہ انتظامیہ کارنر ہی رہی۔۔۔ ایک بار پھر حسب معمول لاڑکانہ اور شکار پور میں مطالعہ پاکستان کا پرچہ آؤٹ ہو گیا ۔ پرچہ بآسانی اور کم قیمت پر فوٹو کاپی کی دکانوں پر بکتا رہا ،، جبکہ سینٹرز میں نقل مافیا کا بھی راج برقرار رہا ،، طالبعلم کتابیں کھول کر پیپر حل کرتے رہے ،،جبکہ میڈیا کی ٹیمیں آنے کے باوجود بھی وہ ٹس سے مس نہ ہوئے سینٹرز کے اندر موجود نگران بھی بےبس نظر آئے جنہوں نے ایک بار پھر طلبا کو نقل کرنے پر نہ روکا، سینٹرز کے باہر بیٹھے پولیس اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی سے غافل رہے دوسری جانب طلبا کو نقل کرتے وقت ایک چیز نے ضرور تنگ کیا ، اور وہ تھی لوڈ شیڈنگ ، جس کی وجہ سے طلبا کو نقل کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا،