بھارت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہاسٹل کے مینو سے گوشت والے کھانے ختم کردیئے گئے

دنیا کے سب سے بڑی سیکولر ریاست کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بھارت میں ہندوؤں کی مذہبی انتہا پسندی کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست اتر پردیش میں قائم علی گڑھ یونیورسٹی کے طلبہ بھی ہندوانتہا پسندی کا شکار بن گئے یونیورسٹی کے ہاسٹل کے مینو سے گوشت والے کھانے ختم کردیئے گئے،، بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں ذبح خانوں کےکریک ڈاؤن کےبعد مینوسےگوشت کو نکالا گیا،، علی گڑھ یونیورسٹی کی طلبہ یونین نے یونیورسٹی کےوائس چانسلر کو خط میں گوشت والے کھانوں کو ختم کرنے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور فیصلے کوناقابل قبول قراردیا ہے۔