قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز کامران اکمل پہلی بار بطور فیلڈر میدان میں اترے تو انہیں مس فیلڈنگ کا مسئلہ رہا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کو چ وقار یونس بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اورتنقید کیلئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا، وقار یونس نے نام لیے بغیر کامران اکمل پر کڑی تنقید کی اور ان کی قومی ٹیم میں واپسی کو مضحکہ خیز قرار دے دیا،، وقار یونس نے کہا کہ ایک پینتیس سالہ ایسے کھلاڑی کو جو کرکٹ فیلڈ میں کبھی بھی وکٹ کیپنگ گلوز کے بغیر نہیں آیا اسے منتخب کرنا بہت ہی مضحکہ خیز ہے،،، ہم آگے کی بجائے پیچھے جا رہے ہیں اور اس فیصلے کی کوئی منطق نہیں ہے۔