خوف اوردہشت سے بھرپور نئی ہالی ووڈ تھرلر فلم ’آئی ٹی‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے

خوف اوردہشت سے بھرپور فلم ’آئی ٹی‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا،، اینڈرس موچیٹی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے خطرناک اور پر اسرارواقعات کے گرد گھوم رہی ہے جب ایک چھوٹے سے ٹاؤن میں پر اسرار شخص مسخرے کا روپ دھار کر بچوں کو اغوا اور قتل کرنے لگتا ہے،،کلاؤن کا لباس پہنے ایک شخص پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیتا ہے اور بچوں کو دہشت میں مبتلا کر دیتا ہے،، یہ فلم خوف اور دہشت ناک واقعات کی منظر کشی کرتی ہے،، اس فلم کے مرکزی کرداروں میں اداکاربل گارڈ، فن وولف ہارڈ، نکولس ہملٹن اور صوفیہ للیزشامل ہیں،، سنسنی سے بھرپور یہ فلم رواں سال چھ ستمبرکو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔