اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے3 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ ملزموں کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک مرتبہ پھر موخر کر دی گئی۔ تفتیشی افسر شہزاد ظفر کی تبدیلی کے بعد اہم نوعیت کے مقدمے کی تفتیش کا عمل رک گیا۔ برطانیہ میں مقیم ملزم محمد انور اور افتخار حسین کو اشہارئ قرار دینے کی کارروائی بھی تفتیشی افسر نا ہونے سے تعطل کا شکار ہے ۔
ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت تیرہ اپریل تک ملتوی کردی گئی۔