ایران اور روس کے درمیان باہمی تجارت اور معاشی معاونت کے معاہدے طے پا گئے

ایرانی صدر حسن روحانی روس کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انھوں نے روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کی،، ملاقات میں دونوں ممالک نے معاشی ، اقتصادی اور تجارتی معاملات سمیت اہم امور پر بات کی،، دونوں رہنماؤں نے اس بات کا عزم کیا کہ شام میں جاری تنازعے کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے دونوں ممالک گزشتہ دو سال سے شام کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،اور شامی صدر بشر الاسد کی حمایت کر رہے ہیں ،، صدور کا کہنا تھا کہ شام کا مسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں،، روس اور ایران کے درمیان دفاعی معاملات اور تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط بھی کیے گئے۔