ڈاکٹر عاصم کے وکلا عدالت میں پاسپورٹ جمع کرانے کی شرط کیخلاف درخواست بھی جمع کرائیں گے

گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ سے اربوں روپے کے نیب ریفرنسز میں ضمانت پانے والے ڈاکٹر عاصم کی آج رہائی کا امکان ہے،، ڈاکٹر عاصم کو انیس ماہ بعد رہائی ملے گی ،، جس کے فوری بعد مزار قائد پر حاضری دینگے اور فاتحہ خوانی کرینگے،، جس کے بعد وہ بلاول ہاؤس جائیں گے،، جہاں وہ قیادت کیساتھ ملاقات کرینگے،، آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے ہو گا،،ڈاکٹر عاصم کو پاسپورٹ جمع کرانے کی شرط پر رہائی ملے گی ،، جبکہ ڈاکٹر عاصم کا پاکستانی پاسپورٹ پہلے ہی عدالت میں جمع ہے عدالت نے ان کو کینیڈین پاسپورٹ بھی عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی،، ڈاکٹرعاصم کے وکلا عدالت میں پاسپورٹ جمع کرانے کی شرط کے خلاف درخواست بھی جمع کرائیں گے