پیاسا سانپ پانی کی تلاش میں آبادی کے پاس چلا آیا
بھارتی ضلعے اُتر کناڈا کا ایک چھوٹا سا گاؤں کائیگا آج کل شدید خشک سالی کا شکار ہے ،، بھری دوپہر میں ایک لمبا سانپ آبادی کی جانب آگیا،، جب یہ سانپ لوگوں کے پاس آیا تو لوگوں نے سوچا کہ شاید یہ پیاسا ہے جو پانی کے لیے یہاں تک آیا،، اس کے بعد ایک شخص نے سانپ کی دم کوکھینچ کر رکھا تاکہ وہ پانی پلانے والے شخص پر حملہ نہ کردے پھر دوسرے آدمی نے پانی کی بوتل آگے بڑھائی تو سب حیران رہ گئے کیونکہ سانپ نے نہایت سکون سے پانی پیا،، محکمہ جنگلات کے ماہرین نے سانپ کو قابو میں لے کر اسے جانوروں کینگہداشت کے مرکز میں بھجوادیا ۔