ماضی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے پارٹی لیڈروں سےغلطیاں ہوئیں۔ سندھ کے وڈیرے ٹیکس نہیں دیتے:وسیم اختر

کراچی کے مقامی ہوٹل میں تیسری عالمی کانفرنس برائے ماحولیات صحت اور تحفط کی تقریب ہوئی۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی میں کچرے کے باعث بیماریاں پھیلنے سے لوگ مررہے ہیں۔ وڈیرے ٹیکس نہیں دیتے شہریوں سے ٹیکس لیا جاتا ہے۔ ماضی میں ہماری جماعت سے غلطیاں ہوئیں جہاز تک ہائی جیک کیا میئر کراچی نے کہا کہ سیہون میں اسپتال ہوتا تو دھماکے سے اتنی اموات نہ ہوتیں۔ مجھے دہشت گرد بنا دیا گیا۔ ایک ہی روز میں بیس مقدمات بنائے گئے۔ غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ قائم کرکے لوگ اربوں روپے کمارہے ہیاس موقع پر سینیٹر عبدالحسیب کا کہنا تھا کہ کوئی پوچھنے والا نہیں قوم کی دولت لوٹی جارہی ہے بے حساب قرضے لیئے جارہے ہیں کیمرہ مین سلمان مصطفی کے ساتھ فیضان جلیس وقت نیوز کراچی ۔