گھریلو سلنڈر ایک سو بیس روپے اور کمرشل سلنڈر چار سو اسی روپے سستا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

اوگرا نےایل پی جی کی فی کلو قیمت میں دس روپے کمی کا اعلان کر دیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر ایک سو بیس روپے اور کمرشل سلنڈر چارسو اسی روپے سستا ہوگیا، کراچی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر نو سو دس روپے جبکہ لاہور اور پشاور میں گھریلو سلنڈر نو سو ستر روپے کا ہوگیا، راولپنڈی،اسلام آباد میں گھریلوسلنڈر کی نئی قیمت ایک ہزار دو سو دس روپے مقرر کی گئی ہے، گلگت بلتستان، مری اور بالا کوٹ میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت بارہ سو ستر روپے ہوگئی ہے،