چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کا امکان رد کر دیا

لاہور میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور سربراہ پی ایس ایل نجم سیٹھی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔۔ ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نے پریس کانفرنس میں فی الحال پاک بھارت کرکٹ سیریز کا امکان رد کر دیا۔۔ بولے کہ بھارتی وزیراعظم کے رویے کے باعث سیریز نہیں ہو رہی۔۔ لگتا ہے مودی پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کو تیار نہیں۔۔ شہریار خان نے بتایا کہ بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں۔۔ ایم او یو کے تحت چھ میں سے دو سیریز ضائع ہو چکیں جس سے بورڈ کا دو ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔۔ آئی سی سی میں بھی معاملہ اُٹھائیں گے, چیئرمین پی بی سی کا کہنا تھا کہ بِگ تھری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔۔ اپریل میں آئی سی سی اجلاس میں بِگ تھری کو قائم رکھنے کی مخالفت کریں گے۔۔ زمبابوے کو نئے آئی سی سی دستور پر شکایت ہے۔۔ جون میں آئی سی سی کے نئے آئین کو حتمی شکل دی جائے گی, سپاٹ فکسنگ کے معاملے پر شہریار خان بولے کہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے اچھا کام کیا۔۔ محمد عرفان نے اپنی غلطی مان لی، باقی کسی کرکٹر نے اعتراف جرم نہیں کیا۔۔ غلطی نہ ماننے والوں کے خلاف ٹربیونل کارروائی کرے گا, کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا امکان ہے۔۔ پی ایس ایل تھری کے لئے کام شروع کر دیا، جس کا فائنل کراچی میں ہو گا۔۔ شہریار خان بولے کہ ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان آئے گی، اور مختلف شہروں میں دو سے چار میچ کھیلے گی