کرکٹ بورڈ نہیں بھارتی حکومت کوپاکستان سے کرکٹ میں مسائل ہیں,شاہد آفریدی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر ایدھی ہوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو مسئلہ نہیں، بھارتی حکومت کو پاکستان سے کھیلنے میں مسائل ہیں،پاک بھارت میچز میں بھارتی حکومت روڑے اٹکاتی ہے