جنوبی سوڈان میں پاکستانی انجینئر ایاز جمالی کو بازیاب کرا لیا گیا

جنوبی سوڈان میں چند روز قبل اغوا کئے گئے پاکستانی انجینئر ایاز جمالی کو بازیاب کرا لیا گیا۔۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی سوڈان اور چین کی کوششوں سے مغوی انجینئر کو بازیاب کرایا گیا۔۔ باغیوں نے پاکستانی انجینئر کو اُن کے ڈرائیور کے ہمراہ اغوا کیا تھا۔۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنوبی سوڈان میں پاکستانی سفارت خانہ نہ ہونے کے باعث انجینئر ایاز جمالی کی رہائی میں مشکلات کا سامنا تھا۔۔ ایتھوپیا میں پاکستانی سفارت خانے کے ذریعہ مغوی انجینئر کی رہائی کے لئے بھرپور کوششیں کی گئی تھیں