دنیا میں پائیدار امن کےلئے بقائے باہمی کے اصول پر عملدرآمد کرنا ہوگا, سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانافضل الرحمن

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اسلام دنیا میں ہماری پہچان لیکن مذہب اسلام کسی خاص فرقے یا علاقے کےلئے نہیں پوری کائنات کےلئے ہے، ہماری ترجیحات ماحول اور تاریخ کے مثبت پہلوﺅں کو اجاگر کرنا ہے, مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان جغرافیائی طور پر مشرق و مغرب کو ملانے کا ماحول فراہم کرتاہے ،مستحکم پاکستان پڑوس اور مستحکم پڑوسی پاکستان کےلئے ضروری ہیں، جنگوں کا دور گزر چکا، دنیا میں پائیدار امن کےلئے بقائے باہمی کے اصول پر عملدرآمد ضروری ہے، قبل ازیں مولانافضل الرحمن سے مسیحی برادری اور ہندو برادری کے مذہبی رہنماﺅں نے ملاقات کی اور شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا