آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی
اپریل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا۔ ملکی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتے ہی اوگرا نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے عوام کو جھلسانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی کاغذی تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت تیرہ روپے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت پونے آٹھ روپے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ اوگرا نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں فی لٹر دو، دو روپے اضافے کی سفارش بھی کی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت خزانہ کی جانب سے دی جائے گی