روسی فوجی وفد نے شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کا دورہ کیا
آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل اسراکوو سرگی یوریوچ کی سربراہی میں فوجی وفد نے وزیرستان میں میرانشاہ کا دورہ کیا۔۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے وفد کو فاٹا میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن پر بریف کیا۔۔ وفد کو پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔۔ وفد کو بتایا گیا کہ پاک فوج کے جاری منصوبوں سے علاقے کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔۔ روسی وفد کے سربراہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا ، کامیاب آپریشن کی بدولت خطے میں امن ممکن ہوا, دوسری طرف دفاعی ماہرین نے روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات کو خوش آئند قرار دیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان ، روس اور چین خطے میں بڑا اتحاد بنا سکتے ہیں۔۔ تینوں ممالک کےاتحاد سے خطے میں استحکام اورترقی آئے گی۔۔ واضح رہے کہ روس کو بھارت کا فطری اتحادی سمجھا جاتا ہے تاہم بھارت کی امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربتوں پر روس اپنی پالیسی پر نظرثانی کر رہا ہے