خوشحال اور پر امن افغانستان ہی پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے,مشیر خارجہ سرتاج عزیز

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں افغان حکومت اور میڈیا نمائندوں کے وفد نے مشیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں سرتاج عزیز نے وفد کو افغانستان میں امن و استحکام کیلیےپاکستان کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا، انہوں نے زور دیا کہ پرامن، خوشحال اور معتدل افغانستان ہی پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ فریقین کو سلامتی، انسداد دہشت گردی اور سرحدی انتظام کے حوالے سے بات چیت کے طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کوشیشں کرنا چاہئے۔ افغان عوام کے زیر اثر امن عمل اور سیاسی بات چیت کے ذریعہ ہی مسئلہ کا پرامن حل تلاش کیا جا سکتا ہے