ایگزیکٹو کے امورمیں مداخلت کا کوئی شوق نہیں۔ایسے عہدے پر ہوں جہاں صرف خدمت کا جذبہ ہے۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار
اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں کارڈیالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ صحت کے امور کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔ایگزیکٹو کے امور میں مداخلت کا کوئی شوق نہیں۔ایسے عہدے پر ہوں جہاں صرف خدمت کا جذبہ ہے۔حالات کے سامنے کبھی بے بس ہوا نہ رکا۔ خواہش ہے عوام کے حقوق کیلئے کام کرسکوں,چیف جسٹس کاکہناتھاکہ سرکاری اورپرائیویٹ سیکٹر میں نئے ہسپتالوں کی اشد ضرورت ہے۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کوملکرمناسب فیس پر علاج کرنا ہوگا۔ادویات کی قیمتیں مناسب ہونا چاہیئں۔ ڈائلسز اور ہیپاٹائٹس کے علاج پر کمیٹی قائم کرنے کا ارادہ ہے,جسٹس ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں شرح خواندگی قابل فخر نہیں۔ترقی کیلیےتعلیمی نظام بہتر بنانا ہوگا۔تعلیمی نظام میں اصلاحات ضروری ہیں