ہمارے درمیان باہمی عزت واحترام قائم رہنا چاہیے،فاروق ستار
مجھے ساتھیوں کی طرف سے کہا گیا آپ آئیں بہادرآباد مرکز آپ کا ہے، یں نےبھی کہا تھا میں آؤں گا،ڈاکٹرفاروق ستار2 تہائی اکثریت سےہٹایاگیاتواس کےبعداخلاقی طورپرنہیں آیاتھا،
ہمارے درمیان باہمی عزت واحترام قائم رہنا چاہیے،راختلافات پر بات ہوئی،اس مسئلے کو حل کرنا ہے،یں اس تنظیم اور تحریک کاحصہ ہوںکیا بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،یہ45دن35سال کی رفاقت پر حاوی نہیں ہونا چاہیے، اختلافات کے باوجود بہادرآباد ہمارا مشترکہ گھر ہے،
دیر آید درست آید،فاروق بھائی کے پاس آنے کا جواز تھاالیکشن کمیشن کا فیصلہ دلائل سننے کے بعد آیا ہے،ہمارے درمیان گفتگو کی گنجائش موجود ہے،خالد مقبول صدیقیایم کیوایم نے ثابت کیا کہ ہمارے درمیان اخلاقی میعار موجود ہے،
کراچی کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی،،ایم کیو ایم پی آئی بی اور بہادر آباد گروپ آخر کار مل بیٹھے،،تاہم ڈیڈ لاک جوں کا توں نظر آیا،، معاملات آئندہ ملاقاتوں میں حل کرنے پر اتفاق ہوا،،جب کہ دونوں رہنماؤں کی نیوز کانفرنس میں عامر خان اور کنور نوید جمیل نظر نہیں آئے،،
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فاروق ستار کی کنوینر شپ بحال کی تو وہ اہلیہ کے ہمراہ بہادر آباد مرکز جا پہنچے،،کشور زہرہ نے فاروق ستار کا استقبال کیا،،اور گلدستہ پیش کیا،،
فاروق ستار نے بہادرآباد والوں کی مہمان نوازی کا شکريہ ادا کيا،،ان کاکہناتھا،، کہ مجھے دو تہائی اکثريت سے ہٹايا گيا تھا،،عدالتی فيصلے نے یہاں آنے کا اخلاقی جواز فراہم کیا ہے،،
ڈاکٹر خالد مقبول صديقی بولے،،اليکشن کميشن کے فيصلے کے بعد فاروق بھائی کو بہادرآباد لانے کے لیے بارہا کوشش کی،،انہوں نے کہا کہ چہروں سے لگ رہا ہو گا کہ يہاں خوشگوار ماحول ہے،،محبت اور عزت کبھی نہيں رکے گی،،خالد مقبول صديقی نے فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا،،کہ آپ کا آنا اچھا لگا اور آئندہ بھی اچھا لگے گا،،
کامران ٹسوری سے متعلق سوال پر خالد مقبول صديقی کا کہنا تھا کہ آج يہ بات کرنے کا موقع نہيں ہے،،دونوں رہنماؤں نے بات چيت کے سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کيا