وینزویلا کے شہر ویلنشیا کی جیل میں آگ لگنے اور ہنگامہ آرائی کے واقعے میں 68افراد ہلاک ہو گئے
وینزویلا کے شہر ویلنشیا کی جیل میں آگ لگنے اور ہنگامہ آرائی کے واقعے میں 68افراد ہلاک ہو گئے ،، حکام کے مطابق ایک قیدی نے پولیس افسر کی ٹانگ میں گولی ماری تھی ،، جس کے بعد پولیس نے قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ،، مشتعل قیدیوں نے چٹائیوں اور دیگر سامان کو آگ لگا دی۔ جیل میں 68افراد کی ہلاکت آگ لگنے اور دم گھٹنے سے ہوئی۔ قیدیوں کی ہلاکت کے بعد ان کے لواحقین نےتھانے کے باہر ہنگامہ آرائی کی، جس کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔ وینزویلا میں 1994میں ایک دلخراش واقعے میں 100سے زائد قیدی ہلاک ہو گئے تھے۔