بھارت میں دو صحافیوں کی ہلاکت،احتجاج عروج پر
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران2 مختلف واقعات میں 2 صحافیوں کو گاڑی اور ٹرک کے ذریعے کچل کرہلاک کردیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک ہندی اخبار کے رپورٹر نوین نیسچل اپنے ساتھی صحافی وجے سنگھ کے ہمراہ موٹرسائیکل میں بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے 50 میل کے فاصلے پر بھوجپور میں محو سفرتھے کہ نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول صحافی کے بھائی کی جانب سے شکایت پر گاوں کے سابق سربراہ محمد ہارسو کو گرفتار کیا گیا ہے۔دوسرا واقعہ ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں ٹی وی سے منسلک صحافی سندیپ شرما کو ٹرک چڑھا کر کچل دیا گیا۔قتل ہونے والے شرما ریت بجری کی غیرقانونی تجارت کے حوالے سے اپنے ٹی وی کے لیے تفتیشی رپورٹ بنا رہے تھے۔یاد رہے کہ بھارت میں 2017 میں بھی 3 صحافیوں کو قتل کیا گیا تھا۔