جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنایا جائے گا۔ چینی اہلکار
چین نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے دورہ بیجنگ کے نتیجے میں خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے اعلیٰ چینی اہلکار یانگ جی شی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس پیشرفت سے خطے میں قیام امن اور کشیدگی میں کمی کے راستے بھی ہموار ہو سکیں گے۔ کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے رہنما نے بدھ کے دن بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کا عہد کیا تھا۔