جرمنی میں اقدام قتل اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں چار شامی شہری گرفتار
جرمنی میں پولیس کا کہنا ہے کہ چار شامی باشندوں کو اقدام قتل اور جرمن شہر الم میں1 مسجد پر آتش زنی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ حملہ مارچ کی 19 تاریخ کو کیا گیا تھا تاہم مقامی پولیس اور پراسیکیوٹرز کے مطابق واقعے کے وقت مسجد میں موجود 8 افراد محفوظ رہے تھے۔ پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدہ افراد میں سے1 نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔