تانبے کے برتن میں پانی پینے سے نظام ہضم درست رہتا ہے۔ ماہرین صحت
امریکی ماہرین صحت کا کہناہے کہ تانبے کی افادیت سے انکار ممکن نہیں‘تانبے کے برتن میں پانی پینے سے نظام ہضم درست‘ وزن کم اورجسم جراثیم سے بچارہتاہے۔ نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جدیدتحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تانبا اینٹی مائیکرو بیال‘ اینٹی اکسیڈنٹ‘ اینٹی کارسینوجینک اور انفلامیٹری خواص کا مجموعہ ہے جب کہ یہ نباتاتی زہر(ٹاکسن)کو بھی بے اثرکرتاہے‘تانبے کے برتنوں کے استعمال اورخصوصی طورپر ان میں پانی پینے سے نظام ہاضمہ کو بہتررکھنے میں مددملتی ہے ‘تانبے میں خطرناک جراثیم کو مارنے اور پیٹ میں ہونیوالی سوزش سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے جوکہ زخموں ‘انفیکشن اوربدہضمی سے بچنے کےلئے مفیدگھریلو نسخہ ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ تانباپیٹ کو صاف رکھنے اور زہریلے مادوں سے لڑکر گردوں اور معدے کا درست اندازمیں کام کرنا یقینی بناتاہے۔ ماہرڈاکٹرکے مطابق جب پانی کو تانبے کے برتن میں جمع کیاجاتاہے تو اس میں فائدے مند اجزاءشامل ہوجاتے ہیں ‘تانبے میں محفوظ کیاگیا پانی پینے سے جسم کی اضافی چربی موثر انداز میں ختم ہوجاتی ہے۔