ہوواوی کے خالص منافع میں28 فیصد اور آمدنی میں 15.7فیصد اضافہ
دنیا کی تیسری بڑی موبائل اور کمپیوٹر ساز چینی کمپنی ہوواوی ٹیکنالوجیز کے گذشتہ سال خالص منافع میں28 فیصد اضافہ ہوا۔جمعہ کو ہواوی سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ان کو 2017 میں47.5 بلین یوان(7.3 بلین ڈالر)خالص منافع حاصل ہوا ہے جو کہ اس سے قبل کے سال سے28 فیصد زیادہ رہا ہے۔کمپنی کے مطابق گزشتہ سال ان کی آمدنی 603.6 بلین یوان رہی جو کہ 2016 کے مقابلے 15.7فیصد زیادہ رہی جبکہ کنزیومر بزنس جس میں سمارٹ فونز آپریشنز شامل ہیں سے آمدنی 237.2 بلین یوان حاصل ہوئی۔گزشتہ سال ان کے 153بلین سمارٹ فونز بر آمد کئے گئے یہ حجم 2016 کے مقابلے43.6 فیصد زیادہ رہا تاہم امریکا سے ان کی آمدنی میں گیارہ فیصد سے 39 بلین یوان کمی آئی۔