کے الیکٹرک کی جانب سے 8سے د10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا،
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دو بھر کردیا، گرمی بڑھتے ہی کے الیکٹرک نے شارٹ فال کے نام پرآٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی، شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نہ صرف گرمی نے پریشان کررکھا ہے بلکہ پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو کوئی پوچھنے والا نہیں، گرمی کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کرایچ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ شہریوں کا مقدر بن گئی ہے، جس پر شہری بلبلا اٹھے، لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی ایک ایک گھنٹے کے حساب سے روزانہ تین گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کے الیکٹرک نے اپنی نااہلی کا سارا ملبہ سوئی سدرن گیس کمپنی پر ڈالتے ہوئے چپ سادھ لے لی ہے،،، کیمرہ مین جمشید علی کے ساتھ جاوید قائم خانی وقت نیوز کراچی