راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج میں تیل اور سپیرپارٹس کےغیرقانونی گودام میں آتشزدگی،
ویسٹریج ویلی رہائشی علاقے میں واقع تیل اور سپیرپارٹس کے غیر قانونی گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ کنٹونمنٹ بورڈ،فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 2 گھنٹے کی انتھک کوششوں کے بعد آگ پر قابو لیا۔ گودام میں آتشزدگی کے باعث ملحقہ گھروں کو خالی کرالیا گیا جبکہ علاقے کی بجلی بھی منقطع کردی گئی۔کنٹونمنٹ بورڈ ذرائع کے مطابق رہائشی علاقے میں گودام غیر قانونی طور پر قائم کیا گیا جہاں تیل اور افغانستان سے سمگل شدہ گاڑیوں کے اسپیرپارٹس رکھے جاتے تھے۔ ذرائع کے مطابق آتشزدگی سے گودام میں لاکھوں روپےمالیتی سامان بھی خاکستر ہو گیا۔واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔