سندھ بھر میں پانی کی فراہمی و نکاسی آب کمیشن کے سربراہ نے چوبیس گھنٹوں میں معاملات حل کرنے کا حکم دے دیا
جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے شہر کراچی سے کچرا صاف نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔۔ چیئرمین وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ انکے پاس کچرا اٹھانے کی مشینری نہیں, سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پر شدید اعتراض تھا لیکن انتہائی مجبوری میں قبول کیا, کمیشن کے سربراہ نے ریمارکس میں کہاکہ یہ نا بتایا جائے کہ آپ کا کس پر اعتراض ہے اور کس پر نہیں۔۔۔ انہیں شہر سے کچرا صاف چاہئے, سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی سی ای او خاتون کا کہنا تھا کہ کئی جگہوں سے ملازمین کچرا نہیں اٹھاتے ان کیخلاف شکایت کی گئی تو یونین اڑے آجاتی ہے,کمیشن کے سربراہ نے کہاجو یونین کے رہنما اڑے آتے ہیں ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے, پورے شہر میں کچروں کا انبار لگا ہوا ہے ساحل سمندر تک کو نہیں چھوڑا۔ کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ آگاہ کیا جائے کتنی گاڑیاں کتنا کچرا اٹھاتی ہیں۔ مزیدکارروائی پانچ اپریل تک ملتوی کردی