انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انتظار قتل کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے
انتظار قتل کیس میں ملزمان کی جانب سے مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔۔۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انتظار قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی جاسکتیں۔۔۔ کیس سیشن کورٹ منتقل کیا جائے۔۔ عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر درخواست پر سرکاری وکیل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔۔۔ عدالت نے مقدمہ میں ملوث طارق رحیم کی ضمانت میں بھی توسیع کردی