کاروبار اور قومی معیشت میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے: پال جونز

پاک امریکا ویمنزکونسل کی جانب سے تربیتی پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا، امریکی قونصل خانہ میں افتتاحی تقریب سے خطاب میں پال جونز کا کہنا تھا کہ کونسل کا قیام کا مقصد خواتین کو افرادی قوت کا حصہ بنانا ہے، کونسل کے اراکین پروگرام کی کامیابی میں پیش پیش رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دنیا بھر میں بیس لاکھ سے زائد افراد سے تربیتی تعلقات قائم کرنے میں مدد فراہم کر چکے ہیں، پروگرام کامقصد پاکستان میں خواتین تعلیم صحت اور معشیت کے شعبوں میں با اختیار بنانا ہے، پاکستان میں مقامی صنعتوں کا تعاون بھی خوش آیند ہے۔ پال جونز کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت اور ٹیکساس کی اے اینڈ ایم یونیورسٹی سمیت پاکستان و امریکا کی نجی کمپنوں کے مابین منفرد سرکاری ونجی اشتراک کار ہے۔ اس موقع پر امریکی قائم مقام سفیر پال جونز نے کونسل کے دو نئے پروگراموں کا اعلان بھی کیا جن میں وویمن مینٹر انیشیٹواور وویمن بزنس انیشیٹو شامل ہیں۔ تقریب میں قائم مقام امریکی سفیر پال جونز کی اہلیہ کیتھرین جونز، کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل جوائن ویگنز، وویمن کونسل کی ایگزیکٹو ڈایریکٹر رادھیکا پرابھو کے علاوہ کراچی کی کاروباری برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت جبکہ پینل ڈسکشن میں اب تک کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔