برطانیہ:ارکان پارلیمنٹ نے تھریسامے کے بریگزٹ معاہدے کوپھر مسترد کردیا

برطانیہ میں ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ معاہدے کوایک بارپھر مسترد کردیاہے ۔پارلیمنٹ جنوری کے بعد سے دوباریہ معاہدہ مسترد کرچکی ہے۔ارکان نے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے کودوسوچھیاسی کے مقابلے میں تین سوچوالیس ووٹوں سے مسترد کرتے ہوئے اسے بائیس مئی تک موخرکردیاہے۔رائے شماری کے بعد لیبرپارٹی کے قائدحزب اختلاف Jeremy Corbynنے دارالعوام کو بتایاکہ وزیراعظم کے معاہدے کوتیسری بارمستردکیاگیاہے۔