پاک چین سرحدخنجراب ٹاپ کے راستے پیر سے دوبارہ کھول دی جائے گی

پاک چین سرحدخنجراب ٹاپ کے راستے پیر سے تجارت اورسفر کیلئے دوبارہ کھول دی جائے گی۔ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ دونوں دوست ملکوں کے درمیان معاہدے کے مطابق سرحد ہرسال یکم دسمبرسے اگلے سال یکم اپریل تک شدیدبرف باری کی وجہ سے بند کردی جاتی ہے۔