ڈونلڈٹرمپ کاشمالی کوریا پراضافی پابندیاں عائد نہ کرنے کافیصلہ

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے شمالی کوریا پراضافی پابندیاں عائد نہ کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ کِم جانگ اُن کے ساتھ بہترتعلقات کے تسلسل کے خواہشمندہیں۔ امریکی صدرنے فلوریڈامیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس وقت اضافی پابندیاں عائد کرناضروری نہیں سمجھتے۔