ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت آئے‘ خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت آئے، ہم نے کوشش کی کہ پارلیمانی نظام کو بہترکریں۔ انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کی سونامی ہے، پیٹرول اورتیل کی قیمت بڑھ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 58 روپے ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے دورمیں ٹیکس لگتے تو کہتے تھے عوام پرظلم ہورہا ہے، مہنگائی کے سونامی کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں، پیپلزپارٹی نے قربانیاں دی ہیں نظام بچایا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان جو تبدیلی لائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، نئی حکومت کے پاس وژن نہیں،مستقبل کا پلان نہیں۔