ٹریفک حادثے میں ماں اور بیٹا جاں بحق

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں ٹریفک حادثے میں خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ بنوں کے قصابان چوک پر کار اور چنگچی رکشے کے درمیان پیش آیا، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، فوری طور پر جاں بحق ماں اور بیٹے کی شناخت نہیں ہوسکی