مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری کا قتل عام کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری کا قتل عام کا نہ رکنے والا سلسلہ جا ری ہے۔ ضلع بڈگرام میں قا بض بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو اور کشمیری نو جوان شہید ہو گئے ۔ کشمیر میڈیا کے مطابق بھارت کے زیر کنٹرول مقبو ضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے چھترگام میں قا بض بھارتی سیکورٹی فورسز نے فا ئرنگ کر کے دو اور کشمیری نو جوان شہید کر دیا ہے ۔دو نو ں نو جوانوں کی شنا خت علی اور ادریس کےنا م سے ہو ئی ہے ۔دوسری جا نب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید دونوں نو جوان پاکستان کے رہائشی ہیں۔