وزیراعظم کا کراچی کے لئے 162 ارب روپے پیکج کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان نے شہر قائد کے لئے ایک سو باسٹھ ارب روپے کے پیکج کی منظوری دے دی ہے
وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے ٹرانسپورٹ، سوریج اور پانی کے منصوبوں کے لیے 162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا اگر فضائی معائنہ کیا جائے تو ہمیں شہر کے لیے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں دکھائی گئی۔گورنر ہاؤس میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی پورے پاکستان کے لیے ضروری ہے، اس شہر کے لیے کیے گئے اپنے وعدوں کو نہیں بھول سکتے۔