اوکاڑہ پولیس نے خطرناک ڈکیت گینگ کے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا

حجرہ شاہ مقیم پولیس نے خطرناک ڈکیت گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جن کے قبضے سے طلائی زیورات ،موٹر سائیکلیں ،اسلحہ،رقم سمیت لاکھوں کاسامان برآمدکر لیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم سمیت گردونواح میں راہزنی ،وہیکل سنیچنگ ،ہاﺅس رابری جیسی پے درپے وارداتیںکرنیوالے ڈاکوعلاقہ مکینوں کیلئے چیلنج بنے ہوئے تھے جسکا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او دیپالپورچوہدری انعام الحق ڈی ایس پی کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ حجرہ شاہ مقیم پر مشتمل پولیس ٹاسک فورس قائم کرکے انہیں ڈاکوﺅں کی گرفتاری کاحکم دیاجس پر پولیس نے ڈرامائی انداز میں گھیراڈال کرحجر ہ شاہ مقیم کے نواح میں واردات کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے سرغنہ ذولفقار عرف سجوسرغنہ سمیت چار ڈاکوﺅں جن میں منیر عرف منیری ،پرویز عرف پیجااورپرویز عرف پیچی بھوکن چوک گرفتار کرلیا۔ملزمان سے پولیس نے دوران تفتیش بھاری مال مسروقہ وآتشیںاسلحہ بھی برآمدکیاجس میںطلائی زیورات تین تولے مالیتی دولاکھ دس ہزار روپے ،دس عدد سوٹ مالیتی تیس ہزار روپے ،نقدی رقم ایک لاکھ پچاسی ہزارروپے ،پانچ سیل فون مالیتی پچپن ہزار روپے ،دوموٹر سائیکلیں مالیتی ایک لاکھ روپے جوکہ مجموعی مالیت پانچ لاکھ اسی ہزارروپے بیان کی گئی ہے برآمدکرلیا۔