مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اورافسر کی خود کشی

مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فوج کے ایک آفیسر نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے کنزر کے ٹاو¿ن ہال کے قریب ہفتہ کی صبح بھارتی سیکورٹی فورسز آئی ٹی بی پی سے وابستہ ایک سب انسپکٹر نے دوران ڈیوٹی اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔وضح رہے کی مقبو ضہ کشمیر میں آئے روز بھارتی فو جی اہلکا روں کی خودکشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے ۔ بھارت کے مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے نے گذشتہ ماہ راج سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خودکشیاں کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018 کے دوران 80 فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ فضائیہ فوج میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔