کرا چی:رینجرز ٹریننگ اسکول میں 26 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ

کر اچی میں سندھ رینجرز ٹریننگ اسکول میں 26 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ، رینجرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں 981 جوان پاس ہوئے۔ پاس آوٹ ہونے والوں میں سب انسپکٹرز، حوالدار، نائیک اور سپاہی شامل ۔تقریب میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی خصو صی شرکت ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفا قی وزیر برائے امور داخلہ شہریار خان آفریدی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ آپ سے مخاطب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے کامیابی سے ٹریننگ پوری ہونے پر مبارکباد دیتا ہوںآج کا دن مستقبل کیلئے سنگ میل رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے آپ قابل فخر ادارے کا حصہ بن رہے ہیں رینجرز نے ہر میدان میں شجاعت میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے رینجرز کی کامیابی کی سمرات بحالی امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں ۔انہوں نے کرا چی میں امن بحا لی کے حوالے سے بات میں سندھ رینجرز کو خرا ج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ رینجرز نے شہر کراچی میں امن بحال کرنے کے ساتھ اہم کامیابی حاصل کیے۔ جس کی وجہ سے کراچی ایک دفعہ پھر بین الاقوامی سطح پر تجارتی مرکز بن گیا ہے۔انہوں نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے بھی زکر کرتے ہو ئے کہا کہ امن مشق,پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد اس بات کا سبوت ہے کہ کراچی کی روشنیاں بحال ہوچکی ہیں ۔شہر یا ر افریدی نے سندھ رینجرز کے شہداءکو سلام بھی پیش کیا ۔ ان کا مزیدیہ بھی کہنا تھا کہ ”روز محشر مجھے یقین ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم،پاکستانی افواج اور قوم پر فخر کرینگے “۔