آصف زرداری اور شریف برادران قوم کا پیسہ واپس کریں ہم انہیں چھوڑ دیں گے: وزیراعظم

گھوٹکی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ آصف زرداری اور شریف برادران کو چیلنج کرتا ہوں جو چاہیں کرلیں ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے جب کہ صرف ایک راستہ ہے یہ قوم کا پیسہ واپس کریں ہم انہیں چھوڑ دیں گے۔ گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر کی مثال دی اور کہا کہ مہاتیر محمد نے ملائیشیا کو تبدیل اور لوگوں کو خوشحال کیا، یہ ملک دنیا کے مسلمان ممالک میں ایک مثال بن گیا لیکن مہاتیر کے جاتے ہی ملک میں کرپٹ لیڈر شپ آئی اور خوشحال ملک مقروض ہونا شروع ہوگیا، 93 برس کی عمر میں مہاتیر واپس آئے عوام نے پھر انہیں وزیراعظم بنادیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یاد رکھیں قومیں غریب نہیں ہوتیں، کرپشن قوم کو غریب اور مقروض کرتی ہے، ماضی میں ہماری ترقی کی مثال دی جاتی تھی، آج پاکستان تاریخی قرضوں میں ہے، ہمیں قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کے لیے قرض لینے پڑتے ہیں، ہر روز قرضوں پر 6 ارب روپے سود دینا پڑتا ہے