عابد علی ڈیبیو میچ میں تیز ترین سنچری بنانے والے ایشیائی بلے باز بن گئے
قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی اپنے ہی میچ میں تیز ترین سنچری سکور کرنے والے ایشیائی بلے باز بن گئے ۔ 31سالہ عابد علی نے اپنے ون ڈے کیرئیر کے پہلے ہی میچ میں 9 چوکوں کی مدد سے 112رنز کی شاندار باری کھیلی جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر سنچری کرنےوالے تیسرے کھلاڑی بن گئے ، اس سے قبل اپنے پہلے ایک روزہ میچ میں سنچری کرنے والوں میں سلیم الہی(1995) اور امام الحق( 2017) شامل ہیں۔عابد علی نے111گیندوں پر سنچری مکمل کی جو کسی بھی ایشیائی بلے باز کی اپنے پہلے میچ میں تیز ترین اور مجموعی طور پر 7ویں تیز ترین سنچری ہے ،جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس88گیندوں پر سنچری سکور کرکے اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں
عابد علی نے آسٹریلیا کے خلاف41سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا
قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی نے اپنے ہی میچ میں سنچری سکور کرنے کے ساتھ نئی تاریخ بھی رقم کردی ہے ۔31سالہ عابد علی نے اپنے ون ڈے کیرئیر کے پہلے ہی میچ میں 9 چوکوں کی مدد سے 112رنز کی شاندار باری کھیلی جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر سنچری کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ، اس سے قبل اپنے پہلے ایک روزہ میچ میں سنچری کرنے والوں میں سلیم الہی(1995) اور امام الحق( 2017) شامل ہیں۔عابد علی 1978کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو میچ میں سنچری سکور کرنے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں جب کہ 1987کے بعد کینگروز کے خلاف سنچری سکور کرنے والے پہلے اوپننگ بیٹسمین ہیں